کینیڈا میں ڈینٹل بینیفٹس: کون اہل ہے اور کیسے درخواست دیں؟
کینیڈا میں علاج معالجے کی بیشتر سہولیات عوامی نظام کے تحت مفت فراہم کی جاتی ہیں، لیکن ڈینٹل (دانتوں کے علاج) کی سہولت عموماً اس میں شامل نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ کم آمدنی والے خاندان، بزرگ شہری، بچے اور نئے آنے والے اکثر دانتوں کے علاج کے اخراجات سے پریشان رہتے ہیں۔
تاہم، حکومتِ کینیڈا نے حالیہ برسوں میں کچھ اہم اقدامات کیے ہیں تاکہ ضرورت مند افراد کو ڈینٹل بینیفٹس فراہم کیے جا سکیں۔
کینیڈا کا نیا ڈینٹل کیئر پروگرام (Canadian Dental Care Plan – CDCP)
Canadian Dental Care Plan (CDCP)حکومتِ کینیڈا نے 2023 میں ایک نیا منصوبہ متعارف کروایا جس کا نام ہے
یہ منصوبہ 2024–2025 کے دوران مختلف مراحل میں شروع کیا گیا، اور اس کا مقصد ان افراد کو دانتوں کا علاج مفت یا سبسڈی کے ساتھ فراہم کرنا ہے جن کی آمدنی کم ہے اور جو نجی انشورنس نہیں رکھتے۔
اہلیت کے اہم نکات
کینیڈین ڈینٹل کیئر پلان کے تحت اہل ہونے کے لیے درج ذیل شرائط پوری ہونی چاہئیں
عمر: 18 سال یا اس سے زیادہ
:رہائشی حیثیت
آپ کینیڈا کے مستقل رہائشی (permanent resident)
:انکم
خاندان کی کل سالانہ آمدنی $90,000 سے کم ہونی چاہیے
اگر آمدنی $70,000 یا کم ہو، تو مکمل فائدہ ملتا ہے
جن کی آمدنی $70,000 سے $90,000 کے درمیان ہو انھیں جزوی سبسڈی دی جاتی ہے
:نجی ڈینٹل انشورنس
اگر آپ کے پاس نجی ڈینٹل انشورنس ہے تو آپ اہل نہیں ہوں گے
کچھ لوگ جن کے پاس صرف سرکاری انشورنس ہو، وہ اب بھی اہل ہو سکتے ہیں
ٹیکس فائلنگ
آپ نے اور آپ کے شریکِ حیات نے حالیہ ٹیکس سال کی ریٹرن فائل کی ہو
کون کون اس وقت درخواست دے سکتا ہے؟
ڈینٹل پلان مرحلہ وار جاری کیا گیا ہے
بزرگ افراد (65 سال یا زیادہ)
معذور افراد
کم آمدنی والے افراد
بچے (18 سال سے کم)
کون سی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں؟
درج ذیل ڈینٹل خدمات فراہم کی جاتی ہیں
دانتوں کی صفائی (Cleaning)
چیک اپ اور معائنے
ایکسرے
فلنگ
دانت نکالنا (Tooth extraction)
مصنوعی دانت (Dentures)
روٹ کنال (Root Canal)
دیگر ضروری ڈینٹل سرجریز
نوٹ ہر خدمت کے لیے 100% کوریج نہیں دی جاتی۔ کچھ سروسز پر جزوی ادائیگی خاص طور پر اگر آپ کی آمدنی $70,000 سے زیادہ ہو۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
ڈینٹل بینیفٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل مراحل پر عمل کرنا ہوگا
Visit Service Canada Website
سوشل تاریخ پیدائش، آمدنی کی تفصیل، اور موجودہ ڈینٹل انشورنس کی معلومات فراہم کریں
ضروری مشورے برائے نئے تارکین وطن
اگر آپ نئے آئے ہیں اور ابھی تک ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کی، تو جلد فائل کریں
اگر آپ کے بچے اسکول میں ہیں، تو بعض صوبے (جیسے اونٹاریو) اسکول کے ذریعے بھی ڈینٹل کلینک چلاتے ہیں – ان سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے
ابھی انکم نہیں ہے، تب بھی درخواست دی جا سکتی ہے
اپنے قریبی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے معلومات لیں، وہاں اکثر فری ڈینٹل کلینکس کی سہولت موجود ہوتی ہے
کینیڈا میں دانتوں کے علاج کا خرچ عام طور پر کافی زیادہ ہوتا ہے، لیکن حکومت کے نئے ڈینٹل کیئر پلان کی بدولت اب کم آمدنی والے افراد اور خاندان اس اہم طبی ضرورت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نئے آنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس سہولت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور وقت پر درخواست دے کر اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کا بہتر خیال رکھیں۔