کینیڈین شہریوں نے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ کو جواب دینے کیلئے جھنڈوں کا استعمال بڑھا دیا ہے
امریکی صدر ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی دھمکی کے بعد منفرد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کینیڈا میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد وہاں جھنڈوں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی دھمکی کے بعد کینیڈا میں جھنڈوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے، کینیڈین شہریوں نے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے جھنڈوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین پرچم ساز کمپنی ’فلیگ ان لمیٹڈ‘ کی فروخت ایک سال پہلے کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے، کمپنی کے مالکان نے کہا کہ پڑوسی ملک امریکا کے ساتھ تناؤ نے حب الوطنی کی لہر کو ہوا دی ہے۔